Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑہ سے شاردا گوڑ کی ملاقات

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑہ سے شاردا گوڑ کی ملاقات

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( راست ) گنڈرتھی شاردا گوڑ ، تلنگاہ بی سی اسٹیٹ مہیلا پریسیڈنٹ کے بموجب ایک تقریب میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑہ حیدرآباد تشریف لائے اور گندرتھی شاردا گوڑ نے ان سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ مہیلا اسوسی ایشنس اور ایس سی ، اس ٹی ، اقلیتی قائدین بھی موجود تھے ۔ مہیلا بل اور ایس سی ، اسے ٹی ، بی سی ، اقلیتی تحفظات پر بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے اس سلسلے میں تیقن دیا کیا کہ وہ تحفظات کے لیے بھر پور مدد کریں اور مرکز سے نمائندگی کریں گے اور ستائش کی اور کہا کہ مہیلائیں 50 فیصد کا حصہ رکھتی ہیں اور انہیں مطالبہ کا حق حاصل ہے ۔ شاردا گوڑ ، گریجا ، شریشا ، ایس سی ، ایس ٹی سیل ، بھیم راؤ ، پانڈو نائیک اقلیتی ونگ ، معین الدین اور بشیرالدین وغیرہ اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT