Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / سابق وزیر جی ارونا کی فرزند کے ساتھ تلگو دیشم میں شمولیت متوقع

سابق وزیر جی ارونا کی فرزند کے ساتھ تلگو دیشم میں شمولیت متوقع

کانگریس ، پارٹی قائدین کے لیے ڈوبتا جہاز بن گئی ، کئی قائدین کی دوری

کانگریس ، پارٹی قائدین کے لیے ڈوبتا جہاز بن گئی ، کئی قائدین کی دوری

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : ریاست میں کانگریس پارٹی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک ڈوبتا جہاز بن گئی ہے کیوں کہ پارٹی کے کئی قائدین بشمول مرکزی وزراء ، ریاستی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی اور دیگر سینئیر قائدین عام انتخابات سے عین قبل تیزی کیساتھ پارٹی چھوڑ رہے ہیں تاکہ وہ سیاسی طور پر غرقاب ہونے سے بچ جائیں ۔ سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری سیما آندھرا مومنٹ کے سلسلہ میں غلطی کے بہانے پارٹی چھوڑ کر اب بی جے پی میں شمولیت اختیار کرچکی ہیں ۔ ریاستی وزراء جی سرینواس راؤ ، ای پرتاپ ریڈی اور ٹی جی وینکٹیش کانگریس پارٹی چھوڑ چکے ہیں تاکہ تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کریں ۔ اب ضلع چتور سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر جی ارونا کا پارٹی چھوڑنا متوقع ہے ۔ وہ ان کے صنعت کار فرزند جے دیو کے ساتھ توقع ہے کہ ہفتہ کو تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT