Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سابق وزیر جی گڈنا کی برسی تقریب کا انعقاد

سابق وزیر جی گڈنا کی برسی تقریب کا انعقاد

بھینسہ ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے ٹی آر ایس دفتر و رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کے مکان گڈنا بھون میں آنجہانی سابقہ ریاستی وزیر جی گڈنا کی 12 ویں برسی تقریب منائی گئی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین و کارکنان اور ان کے بہی خواہوں مہاشٹی وارڈگمبر سابقہ صدرنشین بلدیہ ، آنند راؤ کوکاٹے ، ڈاکٹر دامودھر ریڈی ، ایڈوکیٹ ڈبلیو بھیم راؤ ، ٹی سرینواس ، محمد سراج الدین ، سابقہ رکن بلدیہ احمد خان حولدار فاروق ، شیخ منیر قریشی ، قاسم بھنڈاری ، ٹی آر ایس یوتھ صدر عبدالواسیع رسول ، عبدالاحد اور لائق خان کے علاوہ دیگر نے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعدازاں مذکورہ قائدین بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پہنچ کر آنجہانی جی گڈنا کی برسی کے موقع پر مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی ۔ اور بعدازاں آنجہانی جی گڈنا کے آبائی مقام موضع دیگاؤں میں موجود جی گڈنا کے مجسمے پر رکن اسمبلی مدہول وٹھل ریڈی و فرزند آنجہانی جی گڈنا کی قیادت میں کثرت سے گلپوشی کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT