Tuesday , November 20 2018
Home / دنیا / سابق وزیر خارجہ کیری پر ٹرمپ کی تنقید

سابق وزیر خارجہ کیری پر ٹرمپ کی تنقید

واشنگٹن۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سابق صدر براک اوباما دور کے وزیر خارجہ جان کیری کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقاتوں پر تنقید کی ہے۔ پومپیو نے کیری اور جواد ظریف کی ملاقاتوں کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملاقاتیں کسی بھی طور پر جائز قرار نہیں دی جا سکتیں۔ اسی طرح امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے بھی کیری اور ظریف کی ملاقاتوں کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی جارح حکومت کے ساتھ رابطہ کاری تھی اور یہ امریکی مفادات اور امریکی عوام کے لیے مضر تھیں۔

فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، چار ہلاک
کابل ۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوکر شعلہ پوش ہوگیا ۔ یہ حادثہ مغربی فرح صوبہ میں رونما ہوا ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں فوجی عہدیدار ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد نصیر مہری نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس اور دو شارپ شوٹرس سوار تھے لیکن حادثہ کے بعد شعلہ پوش ہونے سے چاروں افراد ہلاک ہوگئے ۔ خاکی سفاد ڈسٹرکٹ میں ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد یہ ہیلی کاپٹر شعلہ پوش ہوگیا جس میں آتشیں مادہ لدا ہوا تھا ۔ فی الحال اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT