سابق وزیر ریلوے جعفر شریف کا انتقال

بنگلور ۔ /25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر ریلوے سی کے جعفر شریف کا آج صبح یہاں ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدرنشین گنڈوراؤ نے کہا کہ جعفر شریف 85 سال کے تھے انہیں چند دن قبل خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جمعہ کی نماز کے لئے اپنی کار میں سوار ہونے کے دوران وہ غش کھاکر گرگئے تھے ۔ وہ کانگریس کے سینئر ترین قائدین میں شمار کئے جاتے تھے ۔ وہ 7 مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور وہ سب سے زیادہ کامیاب ترین وزیر ریلوے کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں ۔ گنڈو راؤ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ کرناٹک کے عظیم سپوت شری سی کے جعفر شریف اب اس دنیا میں نہیں رہے ، وہ ایک عظیم قومی رہنما تھے جس کا تمام طبقات سے گہرا لگاؤ تھا ۔ وہ ایک حقیقی سیکولر لیڈر تھے ۔ ان کی وفات پر مجھے بے حد دکھ پہونچا ہے ۔ کانگریس نے پارٹی کے قائدین امبریش اور سی کے جعفر شریف کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT