Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق وزیر شلپا موہن ریڈی وائی ایس آر کانگریس میں شامل

سابق وزیر شلپا موہن ریڈی وائی ایس آر کانگریس میں شامل

حیدرآباد 14جون ( یو این آئی ) آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم کو ریاست کے ضلع کرنول میں ایک بڑا دھکہ لگا ہے کیونکہ سابق وزیر شلپا موہن ریڈی نے تلگودیشم پارٹی چھوڑ کر اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس میں پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شلپا موہن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں تک تلگودیشم میں خدمات انجام دینے کے باوجود ان کو کوئی حیثیت نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ نندیال اسمبلی حلقہ سے وائی ایس آرکانگریس کی کامیابی پر تلگودیشم پارٹی کا مستبقل تاریک ہوجائے گا۔ ضلع کرنول میں شلپا موہن ریڈی کی بنیاد کافی مستحکم ہے ، اس خاندان کے اختلافات بھوما خاندان سے طویل عرصہ سے چلے آرہے ہیں۔جب بھوما ناگی ریڈی اور ان کی بیٹی بھوما اکھیلا پریہ نے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی تھی تو شلپا موہن ریڈی کے خاندان نے اس کی سخت مخالفت کی تھی اور اب نندیال اسمبلی کے حلقہ کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے ۔ بھوما ناگی ریڈی کے چل بسنے کے سبب یہ نشست خالی ہوئی ہے ۔تلگودیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو ، بھوما ناگی ریڈی کے بھانجہ بھوما برہمانند ریڈی کو اس حلقہ کا ٹکٹ دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT