Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سابق وزیر محمد علی شبیر کی سالگرہ تقریب

سابق وزیر محمد علی شبیر کی سالگرہ تقریب

کاماریڈی:15؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر و ایم ایل سی محمد علی شبیر کی 59 ویں سالگرہ آج کاماریڈی میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پرپارٹی کارکنوں نے حلقہ کے کاماریڈی، ماچہ ریڈی، دومکنڈہ منڈلوں میں خون کے عطیہ کے کیمپ، غریبوں میں بلانکٹس کی تقسیم، مریضوں میں فروٹ اور طعام کا نظم کیا گیا۔ کانگریس آفس پر منعقدہ تقریب میں صدرنشین بلدیہ پیپری سشما، نائب صدرنشین بلدیہ سید مسعود علی، ضلع وقف کمیٹی کے نائب صدر سید انور احمد، اراکین بلدیہ این دامودھر ریڈی، موہن، ضلع پریشد کے رکن این موہن ریڈی اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT