سابق وزیر مکیش گوڑ کی جلد ٹی آر ایس میں شمولیت کی اطلاعات

حیدرآباد15دسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر واے پی کے سابق وزیرمکیش گوڑ کی جلد ہی ٹی آر ایس میں شمولیت کی اطلاعات ہیں۔متحدہ اے پی کے وزرائے اعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی ‘ روشیا اور کرن کمارریڈی کے دور حکومت میں اے پی کے وزیر کے طور پر مکیش گوڑ نے خدمات انجام دی تھیں تاہم 2014کے انتخابات میں بی جے پی کے راجہ سنگھ نے ان کو45ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔اس کے بعد سے وہ سرگرم سیاست میں کافی کم نظرآرہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق مکیش گوڑ نے کچھ عرصہ پہلے ٹی آر ایس میں شمولیت کی کوشش کی تھی تاہم وزیراعلی چندرشیکھرراؤ نے ان کی منفی شبیہ کے سبب ان کو پارٹی میں شامل کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی ۔

TOPPOPULARRECENT