Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سابق وزیر یلا ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

سابق وزیر یلا ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

اوٹکور۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں سابق وزیر یلا ریڈی جو حال ہی میں ٹی آر ایس کے قائد چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی اور وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں مکتھل اسمبلی حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار مقابلہ کرنے والے ہیں ۔ آج وہ اوٹکور میں اپنی رہائش گاہ میں اوٹکور منڈل کے ٹی آر ایس کارکنوں کے ایک اجل

اوٹکور۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں سابق وزیر یلا ریڈی جو حال ہی میں ٹی آر ایس کے قائد چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی اور وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں مکتھل اسمبلی حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار مقابلہ کرنے والے ہیں ۔ آج وہ اوٹکور میں اپنی رہائش گاہ میں اوٹکور منڈل کے ٹی آر ایس کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر یلاریڈی نے کہا کہ میرا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ میں نے 20سال قبل بھی تلنگانہ تحریک میں سرگرم حصہ لیا تھا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس کو کامیاب بنائیں اور اسمبلی نشست کیلئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر جناب رحیم پاشاہ، راجہ شیکھر ریڈی، بسواراج، جگدیش گوڈر، راجیا منڈل کنوینر ٹی آر ایس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT