Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سابق ومبلڈن چمپئن نووٹنا کا انتقال

سابق ومبلڈن چمپئن نووٹنا کا انتقال

لندن۔22 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن کی سابق چیمپیئن جینا نووٹنا کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد 49 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہارگئیں۔ نووٹنا نے 1998 ء میں فرانس کی نتھالی توزیٹ کو شکست دے کر آل انگلینڈ کلب کی فاتح بننے کا اعزازکیا تھا، ان کی موت چیک جمہوریہ میں ہوئی۔ انھوں نے مجموعی طور پر 3 مرتبہ ومبلڈن سنگلز فائنل میں رسائی حاصل کی۔ انھیں 1993 میں اسٹیفی گراف جبکہ 1997 میں مارٹینا ہنگز نے شکست دی تھی ۔انھوں نے4 ویمنز ڈبلز خطابات بھی اپنے نام کیے جس میں 1989 اور1990 میں ہموطن ہیلینا سوکووا فتح میں شریک رہیں۔انھوں نے سیزن کے تمام چاروں گرانڈ سلام میں ڈبلز خطابات جیتے۔2 اکتوبر1968کو پیدا ہونے والی نووٹنا نے کیریئر میں 24 سنگلز اور76 ڈبلز ٹورنمنٹس جیتے، ان کا کیریئر 1987 سے1999تک جاری رہا۔

TOPPOPULARRECENT