Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سابق ٹینس اسٹار ایلینا کی کینسر سے موت

سابق ٹینس اسٹار ایلینا کی کینسر سے موت

لندن ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 30 سالہ سابق ٹینس اسٹار ایلینا بالٹاچھا جو کہ ایک عرصہ سے جگر کے کینسر میں مبتلاء تھی ان کی موت ہوگئی ہے۔ برطانیہ کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے آج دوستوں اور افراد خاندان کے درمیان اپنی آخری سانس لی۔ وومنس ٹینس اسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 2012ء لندن اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کرچکی ایلینا کا جنوری میں کینسرکا علاج شروع کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ برس کے اواخر انہوں نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اپنے طویل وقتی کوچ نینوسیوارینو سے شادی ہوئی تھی۔ بیوی کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے سیویرینو نے کہاکہ آج ہم نے ایک خوبصورت اور باصلاحیت کھلاڑی کو گنوا دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT