Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق پاکستانی فاسٹ بولر سرفرازنواز کو موت کی دھمکیاں

سابق پاکستانی فاسٹ بولر سرفرازنواز کو موت کی دھمکیاں

کراچی 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے سٹے بازوں سے موت کی دھمکیاں موصول ہونے کی پولیس میں شکایت درج کروائی اور 24 گھنٹے سکیورٹی فراہم کرنے کی خواہش کی۔ 68 سالہ سرفراز نواز نے پاکستانی کرکٹرس اور عہدیداروں کے کئی سٹے بازوں کے ساتھ روابط کے بارے میں ہمیشہ اظہار خیال کرتے رہے اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اُن کے کئی بیانات سامنے آئے۔ اُنھوں نے میچ اور اسپاٹ فکسنگ پر عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کئے تھے لیکن اب تک وہ اپنے دعوؤں کے سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے۔

TOPPOPULARRECENT