Monday , December 11 2017
Home / پاکستان / سابق پاکستانی فوجی قومی پرچم نذرآتش کرنے پر گرفتار

سابق پاکستانی فوجی قومی پرچم نذرآتش کرنے پر گرفتار

لاہور۔ 28اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی فوجی جسے فوج سے برطرف کردیا گیا تھا جبکہ اسے آج گرفتار کرلیا گیا کیونکہ مبینہ طور پر اس نے ملک کا پرچم نذرآتش کیا تھا اور برسرعام حکومت پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔ ایک شخص نے اس کے قومی پرچم نذرآتش کرنے اور پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرنے کی شکایت کی تھی۔ فیصل آباد پولیس نے کل شام اسے گرفتار کرلیا اس کی شناخت بحیثیت قمرالزماں کی گئی، جسے پاکستانی فوج سے طویل مدتی غیرحاضری کی وجہ سے برطرف کیا گیا تھا۔ وہ اب ایک خانگی کمپنی میں بحیثیت چوکیدار ملازم تھا۔ مقامی شہریوں نے 13 اگست کو بھی اس کی شکایت کی تھی لیکن پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی تھی جس نے کل دوبارہ قومی پرچم نذرآتش کیا اور پاکستان مخالف نعرہ بازی کی۔

TOPPOPULARRECENT