Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سابق پولیس اسٹیشن کی عمارت کا استعمال میں لانے کا مطالبہ

سابق پولیس اسٹیشن کی عمارت کا استعمال میں لانے کا مطالبہ

کوڑنگل ۔ 14 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل دولت آباد مستقر کے سابق پولیس اسٹیشن کی عمارت عدم استعمال کی وجہ ناقابل استعمال ہوتی جارہی ہے ۔ تفصیلات کی بموجب تین سال قبل پولیس اسٹیشن کو بس اسٹانڈ کے دامن میں نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کئے جانے کی وجہ قدیم عمارت کا تخلیہ عمل میں آیا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ قدیم عمارت کو جونیر کالج کیلئے مختص کئے جانے کی بات کہی گئی تھی مگر تاحال کسی قسم کا اقدام نہ ہونے کی وجہ غیرسماجی عناصر کی آماجگاہ میں تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔ عوام الناس کا استدلال ہے کہ منڈل میں سرکاری دفاتر کی تعمیر کیلئے جگہ کا مسئلہ درپیش ہے ۔ لہذا اس عمارت میں سرکاری دفاتر کی تعمیر کا انتظام کیا جائے تو عوام الناس کے استفادہ کے ساتھ ساتھ مسئلہ کی یکسوئی بھی ہوگی ۔ ارباب مجاز سے خواہش ظاہر کی گئی ہے کہ عاجلانہ طورپر موقع معائنہ کرتے ہوئے ضروری اقدامات روبہ عمل لا کر انہیں مشکور فرمائیں ۔

TOPPOPULARRECENT