Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / سابق چیف منسٹر اروناچل پردیش کی آج آخری رسومات

سابق چیف منسٹر اروناچل پردیش کی آج آخری رسومات

ایٹانگر۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کے سابق چیف منسٹر کالیکھوپال کی نعش کو آج آخری رسومات ادا کرنے کیلئے ان کے آبائی گاؤں ہوائی منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ گاؤں چین کی سرحد سے متصل ضلع انجوا میں واقع ہے۔ ہیلی کاپٹر میں بی جے پی رکن اسمبلی تیز ومہیش چھائی اور پال کے رشتہ دار بھی سوار تھے۔ یہ خصوصی ہیلی کاپٹر نعش کو لے کر آج صبح 7:30 بجے روانہ ہوا۔ اس موقع پر ان کے ہزارہا حامیوں نے اشکبار آنکھوں سے وداع کیا۔ ریاستی حکومت نے تین روزہ سوگ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ پال کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دی جائے گی۔ ریاستی دارالحکومت میں کالیکھوپال کی خودکشی کی اطلاع کے بعد ماحول سوگوار ہوگیا ہے۔ لوک سبھا رکن نینانگ ایرینگ، سیکریٹری اے آئی سی سی جئے کمار کے علاوہ سینئر پارٹی قائدین، ارکان اسمبلی اور آنجہانی کے حامیوں کی کثیر تعداد راج بھون پہنچی جہاں سے ہیلی کاپٹر ان کے آبائی گاؤں روانہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT