Tuesday , December 11 2018

سابق چیف منسٹر اوڈیشہ جے بی پٹنائک کا انتقال

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر اڈیشہ جے بی پٹنائک کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ چند گھنٹے قبل انہوں نے تروپتی میں واقع لاڈ وینکٹیش ورا مندر میں پوجا کی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق چیف منسٹر اوڈیشہ جے بی پٹنائک کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی ترقی کے لئے اُن کی دین ہمیشہ یاد رکھی ج

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر اڈیشہ جے بی پٹنائک کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ چند گھنٹے قبل انہوں نے تروپتی میں واقع لاڈ وینکٹیش ورا مندر میں پوجا کی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق چیف منسٹر اوڈیشہ جے بی پٹنائک کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی ترقی کے لئے اُن کی دین ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے انتقال پر وہ رنج و غم کا شکار ہوگئے ہیں اور ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ جے بی پٹنائک اوڈیشہ کی سیاست کے ایک اہم ستون اور مقبول عوامی قائد تھے جو ہمیشہ عوام کے نقاط نظر اور اُن کی آرزوؤں سے وابستہ رہے۔

صدر اور نائب صدر کانگریس کا اظہار تعزیت
نئی دہلی۔/21اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے آج سابق چیف منسٹر اڈیشہ جے بی پٹنائیک کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف تھی۔ کانگریس صدر نے تعزیتی بیان میں کہا کہ تین مرتبہ چیف منسٹر اڑیسہ، مرکزی وزیر اور گورنر کی حیثیت سے پٹنائیک کی عوامی زندگی کئی عشروں پر محیط تھی اور آخر دم تک وہ کانگریس میں رہے۔ نائب صدر کانگریس نے کہا کہ پٹنائیک کی موت سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ پٹنائیک ایک وفادار کانگریسی تھے اور جذبہ وقف کے ساتھ عوام کی خدمت کی تھی۔ واضح رہے کہ سابق چیف منسٹر اڑیسہ جے بی پٹنائیک کا آج صبح تروپتی میں انتقال ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT