Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق ڈائریکٹر نمس کے مکان پر اینٹی کرپشن کا دھاوا

سابق ڈائریکٹر نمس کے مکان پر اینٹی کرپشن کا دھاوا

حیدرآباد۔ 5 نومبر (این ایس ایس) اینٹی کرپشن بیورو ٹیم نے آج سابق ڈائریکٹر نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) ڈاکٹر دھرما رکھشک کے مکان پر دھاوا کیا اور تلاشی لی۔ کئی فائیلس بطور ثبوت ضبط کرلئے، اس کے علاوہ نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔ ڈاکٹر دھرما رکھشک نے 2013-14ء کے درمیان ڈائریکٹر نمس کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ اے سی بی کو ان کے خلاف یہ شکایات ملی تھی کہ ہاسپٹل کیلئے طبی آلات کی خریدی کے سلسلے میں ٹنڈرس کے تعلق سے یکطرفہ فیصلے کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 3 کروڑ روپئے کی دھاندلیوں کا ارتکاب کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT