Saturday , December 15 2018

سابق ڈی جی پی دنیش ریڈی کی عنقریب بی جے پی میں شمولیت

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز ) سابق ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر وی دنیش ریڈی توقع ہیکہ بہت جلد بی جے میں شامل ہوجائیں گے اور آئدنہ ماہ منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے حلقہ لوک سبھا اونگول سے بحیثیت بی جے پی امیدوار انتخابات میں حصہ لینے سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے باوثوق درائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ اس سل

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز ) سابق ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر وی دنیش ریڈی توقع ہیکہ بہت جلد بی جے میں شامل ہوجائیں گے اور آئدنہ ماہ منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے حلقہ لوک سبھا اونگول سے بحیثیت بی جے پی امیدوار انتخابات میں حصہ لینے سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے باوثوق درائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ اس سلسلہ میںمسٹر وی دنیش ریڈی نے آج بی جے پی کے بعض اہم قائدین سے ملاقات کرکے اپنی بی جے پی میں شمولیت اور لوک سبھا انتخابات کیلئے حلقہ لوک سبھا اونگول سے انتخابی مقابلہ کرنے پر تفصیلی بات چیت کی لیکن اس سلسلسہ میں نہ ہی بی جے پی اور نہ ہی مسٹر وی دنیش ریڈی نے باقاعدہ طور پر اپنی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ مسٹر دنیش ریڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ مسٹر دنیش ریڈی نے ایک عرصہ قبل سے ہی متعدد مرتبہ ڈی جی پی عہدے سے سبکدوشی کے بعد سیاسی زندگی کو اپنانے کا اشارہ دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT