سابق کرکٹر جیسن پر خواتین پر جنسی حملے کا الزام

نیپلز۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر جیسن روبرٹ ٹریم باتھ پر11 خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد ہو ئے ہیں لیکن جیسن روبرٹ نے خواتین پر جنسی حملے کے الزامات مسترد کردیے۔ گزشتہ برس نومبر میں ان کے خلاف 2 خواتین پر حملے کا الزام تھاتاہم متاثرہ خواتین کی تعداد 11 تک جاپہنچی ہے۔ نیپئر ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29 سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئے، انھوں تمام الزامات سے انکار کردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے نومبر میں ایک ہی روز 2 خواتین سے دست درازی کی کوشش کی۔تحقیقات سے علم ہوا کہ وہ ساحل سمندر اور دیگر مقامات پر مزید 9 خواتین سے بھی ایسا کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ان پر ایک فوڈ سپلائی کمپنی میں ساڑھے 8 ہزار ڈالر چوری کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔جیسن روبرٹ بدستور ضمانت پر رہیں گے،انھیں اسی عدالت میں 16 مارچ کو اگلی سماعت پر دوبارہ پیش ہونا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT