Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / سابق کرکٹر یوگراج سنگھ معمولی جھگڑے کے بعد گرفتار

سابق کرکٹر یوگراج سنگھ معمولی جھگڑے کے بعد گرفتار

چندی گڑھ ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق ٹسٹ کرکٹ اور ہندوستانی بیٹسمین یوراج سنگھ کے والد کو دیگر 3 افراد کے ساتھ ہریانہ پولیس نے آج تلخ کلامی کے ایک کیس میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ کرکٹر سے اداکار بننے والے یوگراج سنگھ کو پولیس نے آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت پنکچولا سے گرفتار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس پنکچولا راہول شرما نے یہ بات بتائی ۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ یوگراج سنگھ ا پنے ارکان خاندان اور رشتہ داروں کے ساتھ برتھ ڈے تقریب منا رہے تھے، تاہم مذکورہ تقریب کے اختتام کے بعد پڑوسیوں کے ساتھ پارکنگ کے مسئلہ پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کے رشتہ دار اور ان کے پڑوسی چندی گڑھ پولیس ڈی ایس پی کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوگئی جبکہ سابق کرکٹر یوگراج سنگھ دیگر افراد کے ساتھ وہاں پہنچ گئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT