Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق گورنر وی راما راؤ کا انتقال

سابق گورنر وی راما راؤ کا انتقال

حیدرآباد۔ 17 جنوری (این ایس ایس) بی جے پی کے بزرگ لیڈر اور سابق گورنر سکم وی راما راؤ کا آج 81 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ راما راؤ کو جوبلی ہلز اپولو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ انہوں نے جن سنگھ پارٹی سے 1956ء سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 2002ء تا 2005ء تک ریاست سکم کے گورنر رہے۔ قبل ازیں وہ گریجویٹ حلقہ سے اے پی لیجسلیٹیو کونسل کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ آنجہانی، ضلع کرشنا کے مچھلی پٹنم سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے انتقال پر مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، بی جے پی قومی سیکریٹری مرلیدھر راؤ، ریاستی صدر بی جے پی جی کشن ریڈی اور ڈاکٹر کے لکشمن نے اظہار تعزیت کیا۔

TOPPOPULARRECENT