Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / سابق یو پی گورنر ٹی وی۔راجیشور کے انتقال پر یوگی کا اظہارغم

سابق یو پی گورنر ٹی وی۔راجیشور کے انتقال پر یوگی کا اظہارغم

لکھنو 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے سابق گورنر ٹی . وی .راجیشور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر یوگی نے آنجہانی کے خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔آں جہانی ٹی . وی .راجیشور 91 برس کے تھے ،آج دہلی میں ان کا انتقال ہو گیا۔غور طلب ہے کہ مسٹر ٹی . وی .راجیشور 8 جولائی 2004 سے 27 جو لائی 2009 تک اترپردیش کے گورنر تھے ۔ وہ بھارتیہ پولیس سروس کے سابق افسر تھے ۔ مسٹر راجیشور مغربی بنگال اور سکم کے بھی گورنر رہ چکے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT