Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ساتھیوں کے حملہ میں آٹو ڈرائیور زخمی

ساتھیوں کے حملہ میں آٹو ڈرائیور زخمی

حیدرآباد ۔ 27ستمبر ( سیاست نیوز ) دبیرپورہ علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک آٹو ڈرائیور کو اس کے ساتھیوں نے چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 25سالہ محمد غوث ساکن رین بازار کا کل خالد اور اس کے بھائی چاند سے مادنا پیٹ علاقہ میں جھگڑا ہوا تھا ۔ اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے دونوں بھائیوں نے محمد غوث کو دبیرپورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب طلب کیا اور بات کرنے کے بہانے اُس پر چاقو اور آہنی سلاخوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا ۔ اس حملہ میں غوث زخمی ہوگیا اور اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ انسپکٹر دبیرپورہ ڈی وینکنا نائیک دھراوت نے کہا کہ مقدمہ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

کشائی گوڑہ میں وکیل پر قاتلانہ حملہ
حیدرآباد ۔27ستمبر ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد ایک وکیل پر قاتلانہ حملہ کر کے فرار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایڈوکیٹ بی گوپال ریڈی کو آج شام بعض افراد موکل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کے مکان میں داخل ہوئے اور ان کے گلے سے طلائی چین اور انگوٹھی چاقو کی نوک پر چھین لی ۔ بعد ازاں وکیل پر قاتلانہ حملہ کر کے وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پولیس اس بات کی اطلاع ملنے پر کلوز ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی اور اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروںکی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس کشائی گوڑہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT