Saturday , December 15 2018

ساتھی طالب علم سے بدفعلی اور قتل ملزمین کو 75 سال کی سزا

لاہور۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دو کالج طلباء کو 11 سالہ ایک لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور قتل کرنے کے جرم میں فی کس 75 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ یہ واقعہ یہاں کے صوبہ پنجاب میں گزشتہ سال نومبر میں رونما ہوا۔ ملزمین مصدق احمد اور احسان حسن پر ساہیوال ڈسٹرکٹ میں ایک پنچویں جماعت میں زیرتعلیم لڑکے کیساتھ غیرفطری جنسی عمل اور بعدازاں اس کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ابتداء میں پولیس نے پاکستان تعزیرات کے مطابق قتل، اغوا اور غیرفطری جنسی عمل کا معاملہ درج کیا گیا تھا تاہم بعدازاں متوفی کے ارکان خاندان اور مقامی افراد کے ذریعہ احتجاج کئے جانے پر مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT