Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر شعور الہدی ہلاک

ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر شعور الہدی ہلاک

جاوا۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں مقامی فٹبال لیگ میں پرسیلا اور سیمین پڈانگ کیمابین میچ جاری تھا کہ اس دوران پرسیلا ٹیم کا گول کیپر اپنے ہی کھلاڑی کی ٹکر لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ 38 سالہ گول کیپر شعور الہدیٰ کو سر اور سینے پر چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ ٹکرلگنے سے شعور الہدی کو دل کا دورہ پڑا اور اس کا سانس رک گی،ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے تک کھلاڑی کا سانس بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔دوسری جانب گول کیپرکی موت پر شہرسوگ میں ڈوب گیا۔کھلاڑیوں اور ہزاروں فٹبال شائقین نے میچ کے بعد شعور الہدی کی یاد میں شمعیں روشن کیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پرسیلا ٹیم نے میچ میں 2-0 گول سے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT