Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ساتھی کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل

ساتھی کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) شراب نوشی اور خمار بازی کیلئے بیوی کو ترک کرنے والا ایک شخص ساتھی کے ہاتھوں بے رحمی سے ہلاک کردیا گیا ۔ یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا جس کے بعد کلثوم پورہ کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ انسپکٹر کلثوم پورہ کرن کمار سنگھ نے بتایا کہ 32 سالہ ستیہ نارائنا جو ضیاء گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے لیبر بتایاگ

حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) شراب نوشی اور خمار بازی کیلئے بیوی کو ترک کرنے والا ایک شخص ساتھی کے ہاتھوں بے رحمی سے ہلاک کردیا گیا ۔ یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا جس کے بعد کلثوم پورہ کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ انسپکٹر کلثوم پورہ کرن کمار سنگھ نے بتایا کہ 32 سالہ ستیہ نارائنا جو ضیاء گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے لیبر بتایاگیا ہے ۔ ستیہ نارائنا کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور خمار باز تھا ۔ ایک ماہ قبل اس کی حرکتوں سے تنگ آکر اس کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ بیوی کے گھر چھوڑ کر چلے جانے کے بعد ستیہ نارائنا نے اپنے گھر میں شراب نوشی اور خمار بازی شروع کردی تھی ۔ 29 جون کی رات ستیہ نارائن اور اس کا ساتھی روی دونوں شراب نوشی اور خمار بازی میں مصروف تھے کہ دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا ۔ پولیس کو روی پر شبہ ہے کہ اس نے اس کے سر پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ پولیس مقتول ستیہ نارائنا کی ساس کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT