Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / سات فٹ طویل پاکستانی بولر عرفان ورلڈ کپ میں مرکز توجہ

سات فٹ طویل پاکستانی بولر عرفان ورلڈ کپ میں مرکز توجہ

کراچی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بولر محمد عرفان، ورلڈ کپ کے دوران کرکٹ کے میدان پر اور اس کے باہر خود کو پرکشش انداز میں پیش کرتے ہوئے مداحوں میں اچھا تاثر دینے کی کوشش کریں گے اور یہ کام ایک ایسے شخص کیلئے مشکل بھی نہیں ہوسکتا جس کا قد 7 فٹ ایک انچ ہے۔ محمد عرفان نے اے ایف پی سے کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ میرے قد کے سبب لوگ مجھ

کراچی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بولر محمد عرفان، ورلڈ کپ کے دوران کرکٹ کے میدان پر اور اس کے باہر خود کو پرکشش انداز میں پیش کرتے ہوئے مداحوں میں اچھا تاثر دینے کی کوشش کریں گے اور یہ کام ایک ایسے شخص کیلئے مشکل بھی نہیں ہوسکتا جس کا قد 7 فٹ ایک انچ ہے۔ محمد عرفان نے اے ایف پی سے کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ میرے قد کے سبب لوگ مجھ پر توجہ مرکوز کریں گے اور ان کے ساتھ تصویرکشی کرتے ہوئے میں نے ہمیشہ ہی انہیں خوش کرنے کی کوشش کی ہے‘‘۔ عرفان نے مزید کہا کہ ’’میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی اپنے مداحوں کے ساتھ تصویرکشی کے لئے تیار ہوں لیکن سب سے پہلے اپنے کام (کھیل) پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ ورلڈ کپ پر فتح تک اپنی ٹیم کامیابیوں کیلئے بہترین بولنگ کرتا رہوں گا‘‘۔ عرفان نے 2013ء میں جب پاکستانی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔ کرکٹ کے مداح بین الاقوامی کرکٹ کے ایک بلند قامت کھلاڑی کے ساتھ تصویرکشی کیلئے بے چین ہوگئے تھے۔ 23 سالہ کرکٹر نے ایک واقعہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بڑے مزے کی بات ہے۔ جب میں کچھ بھی نہیں تھا اس وقت بھی لوگ میرے ساتھ تصویرکشی کرتے ہوئے میرے ساتھ اپنے قد کی پیمائش کیلئے تصویرکشی کی خواہش کرتے تھے‘‘۔ یہ تو رہی فیلڈ کے باہر کی بات لیکن فیلڈ پر ان کی اولین ترجیح بیٹسمین کو آوٹ کرنا ہوتی۔ عرفان نے کہا کہ ’’یہ (ورلڈ کپ) ایک بہت بڑا ایونٹ ہے اور ہر کھلاڑی کو اس میں کھیلنے کی خواہش رہتی ہے۔ میں بھی وہی کرنا چاہتا ہوں جو 1992ء کے ورلڈ کپ میں وسیم اکرم نے کیا تھا‘‘۔ واضح رہیکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو تاحال ایک ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے جو 23 سال قبل وسیم اکرم نے دلائی تھی۔ وسیم اکرم 18 وکٹس حاصل کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT