Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / سات مفاہمت کی یادداشتوں پر ہند ۔ روس دستخط

سات مفاہمت کی یادداشتوں پر ہند ۔ روس دستخط

چینائی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مفاہمت کی سات یادداشتوں پر ہندوستانی اور روسی کمپنیوں نے آج دفاعی نمائش کے دوران دستخط کردیئے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس نمائش کا رسمی طور پر افتتاح کیا ہے ۔ انفراسٹرکچر کی بڑی کمپنی لارسن اینڈ ٹیوبرو اور ماسکو کی روس نورن ایکسپورٹ ماسکو نے یادداشت کی مفاہمتوں پر دستخط کئے ۔ اننت ٹکنالوجیز اور جے ایس سی کنسرن کے درمیان بھی ایک یادداشت مفاہمت طئے پائی ۔ اس کے علاوہ دیگر 5 مفاہمت کی یادداشتوں پر روس اور ہندوستان کی نامور کمپنیوں نے دستخط کئے ۔

TOPPOPULARRECENT