Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / سات نشستی آٹو ڈرائیورس کو ہراساں نہ کرنے نمائندگی جناب سید عزیز پاشاہ کی ایڈیشنل کمشنر پولیس جتیندر سے نمائندگی

سات نشستی آٹو ڈرائیورس کو ہراساں نہ کرنے نمائندگی جناب سید عزیز پاشاہ کی ایڈیشنل کمشنر پولیس جتیندر سے نمائندگی

حیدرآباد۔9ستمبر(سیاست نیوز) سینئر کمیونسٹ وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سیدعزیز نے شہر حیدرآباد کے مضافات میںچلائے جارہے سات نشستی آٹوڈرائیور س پر ٹریفک پولیس کے بڑھتے مظالم کے خلاف اڈیشنل کمشنر ٹریفک حیدرآباد مسٹر جیتندر آئی پی ایس سے نمائندگی کی ۔ اس موقع پر آٹوڈرائیورس بھی موجودتھے ۔ انہوں نے آٹوز کی ضرورت سے بھی وقف کروایا۔ جناب سیدعزیز پاشاہ اوپل تا نمبولی اڈہ روڈ پر ٹریفک پولیس عہدیداروں کے رویہ کو افسوس ناک قراردیا۔ اور کہا کہ مذکورہ روڈ پر آٹوڈرائیورس کے ساتھ ٹریفک پولیس کی زیادتیاں ایک عام بات بن گئی ہیں۔ انہوں نے بیجا چلانات کے بعد آٹوز پر پابندیا ںعائد کرنے کا بھی ٹریفک پولیس اسٹیشن نمبولی اڈہ کے عہدیداروں پر الزام عائد کیا۔ چند دن قبل بھی مذکورہ پولیس اسٹیشن عملے کے متعلق متعلقہ انسپکٹر سے کی گئی شکایت کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے اپنی نمائندگی کے دوران ٹریفک پولیس کے بڑھتے مظالم سے آٹوڈرائیورس کے افراد خاندان کی بڑھتی مشکلات سے بھی مسٹر جیتندر کو واقف کروایا۔ اس دوران اڈیشنل کمشنر نے بھی آٹوڈرائیورس کی زیادتیوں‘ بس اسٹاپس پر آٹوز کی پارکنگ‘ سات سے زائد سواریوں کو آٹو میںبیٹھانے کے خلاف آٹوڈرائیورس کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس بیس لاکھ روپئے کے خرچ سے آٹو پارکنگ اسٹانڈس تعمیر کررہی ہے باوجود اسکے سڑک کے کسی بھی کنارے پر آٹو کو کھڑا کردیا جارہا ہے جس کے سبب ٹریفک میںخلل پڑرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT