Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر ثقافت مقرر

ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر ثقافت مقرر

لندن ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برسوں پہلے پاکستان سے نقل مکانی کرنے والے ایک بس ڈرائیور کے فرزند اور کنزرویٹیو پارٹی کے رکن ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیر ثقافت بنا دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ساجد کو سابق وزیر ثقافت ماریہ ملر کے استعفے کے بعد نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

ساجد کی تعیناتی کے بعد اب برطانوی کابینہ میں خواتین وزراء کی تعداد صرف تین رہ گئی ہے۔ ساجد پہلے ایشیائی نژاد مرد ہیں جنہیں برطانوی کابینہ میں کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے وزیر بنایا گیا ہے۔ ساجد کی نامزدگی سے پہلے یہ تصور کیا جارہا تھا کہ چہارشنبہ کو مستعفی ماریہ ملر کی جگہ پر کسی اور خاتون کو وزیر مقرر کیا جائے گا۔ ساجد کے والد 1961ء میں برطانیہ گئے تھے اور بتایا جاتا ہے کہ اس وقت اُن کی جیب میں محض ایک پاؤنڈ تھا۔

TOPPOPULARRECENT