Thursday , October 18 2018
Home / ساحرلدھیانوی کے نغموں سے اردو ادب کو شہرت

ساحرلدھیانوی کے نغموں سے اردو ادب کو شہرت

وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی میں سمینار سے وی سی پروفیسر راجندر کا خطاب

وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی میں سمینار سے وی سی پروفیسر راجندر کا خطاب

تروپتی ۔ 6 ۔ مارچ ( ذریعہ ڈاک ) ضلع چتور تروپتی سری وینکٹیشورا یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیراہتمام دو روزہ سمینار بعنوان ’’ ساحر لدھیانوی کی شخصیت اور ادبی خدمات کا تعین قدر ‘‘ منعقد ہوا ۔ سمینار کا آغاز وی سی پروفیسر راجندر نے کیا اور اپنی تقریر میں کہا کہ ساحر اپنے نغموں سے اردو ادب کو شہرت دلوائی ان کی تخلیقات کا کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ، ساحر پر تحقیق و تنقید کی ضرورت ہے ۔ صدر شعبہ اردو پروفیسر ستار ساحر کو مبارکباد پیش کی ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی شعبہ اردو کے صدر پروفیسر مظفر شہ میری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساحر کی شخصیت پر سمینار منعقدکرنا مبارکباد کے قابل ہے ۔ تقریباً 30 سے زائد مقالہ نگاروں نے مختلف موضوعات پر مقالے پیش کئے ۔ مہمانان خصوصی میں سابق چیرمین کرناٹک اردو اکیڈیمی پروفیسر یم ین سعید چینائی مدراس یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو ، عربی و فارسی پروفیسر سجاد حسین ، میسور سے ڈاکٹر زبیر شاداب نے خطاب کیا ۔

اسی شام غیر طرحی مشاعرے میں کڑپہ کے مشہور شعراء یوسف صفی محمود شاہد ، ستار فیضی ، شکیل احمد ، سردار ساحل ، ہادی ڈاکٹر اقبال خسرو ، چتور ، اننت پور اضلاع کے شعراء بھی اپنا کلام سناکر سامعین کو محظوظ کیا ۔ دوسرے روز مہمان خصوصی پروفیسر ستیاویلو ریڈی رجسٹرار اعزازی مہمان مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد ، میسور سے ڈاکٹر غلام محی الدین سالک نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔ شعبہ کے پروفیسرس ڈاکٹر نثار احمد ، ڈاکٹر امین الدین نے حصہ لیا ۔ آخر میں یوسف صفی کا اردو ڈرامہ پدمسری کو اسٹیج کیا گیا ۔ طلباء نے حصہ لیا ۔ کرناٹک ، کیرالا ، ٹاملناڈو ، مہاراشٹرا ریاستوں سے مقالہ نگاروں نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT