ساحلی آندھرامیں طوفان کا خطرہ ٹل گیا

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کو لاحق ایک نیا طوفان کا خطرہ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹل گیا ہے کیونکہ خلیج بنگال میں پیدا شدہ تموج میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب یہ طوفان9 نومبر اتوار کی دوپہر ساحل کے قریب پہونچنے تک کمزور ہوجائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق وسطی خلیج بنگال میں گذشتہ 12 گھنٹوں سے ہوا کے دباؤ میں زبردست کمی ہوئی تھی اور بلند لہریں اٹھ رہی تھیں ۔ یہ صورتحال وشاکھاپٹنم کے ساحل سے 560 کیلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کی گئی ۔ طوفانی بھنور آندھراپردیش کے ساحل کی سمت پیش قدمی کے دوران اتوار تک مزید کمزور پڑ جائے گی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کے کمیٹی کے اثر سے ہفتہ اور اتوار کے دوران آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے ۔ ساحلی آندھرا اور شمالی ٹاملناڈو میں ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے اور ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ساحلی آندھرا میں 12 اکٹوبر اتوار کو طوفان ہد ہد سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اور ان مقامات کے عوام کو ایک اور طوفان کا خطرہ لاحق تھا جس کے ٹل جانے پر عوام نے راحت کی سانس لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT