Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھراپردیش ، تلنگانہ میں بارش کا امکان

ساحلی آندھراپردیش ، تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی آندھراپردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی ۔ شمالی ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں کہیں کہیں اوسط یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہیکہ اضلاع کرنول ، گنٹور، پرکاشم اور نیلور کے علاوہ کڑپہ اور چتور میں چہارشنبہ کو موسلادھار بارش ہوگی ۔ جنوبی ساحلی آندھراپردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر منگل کو اوسط یا ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما کے درجہ حرارت میں تبدیلی بھی ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT