Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں غیر موسمی بارش کا امکان

ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں غیر موسمی بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 26 مارچ ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ شمالی ساحلی آندھراپردیش میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواؤں‘ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے ۔ اس مدت کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ کے چند علاقوں میں ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ساحلی آندھراپردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ کے ماباقی علاقوں میں ان 24گھنٹوں کے بعدکے پانچ دن کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ صبح 8:30 بجے ریکارڈ شدہ موسمی حالات کے مطابق ساحلی آندھراپردیش کے بعض علاقوں میں بارش ہوگی تاہم رائلسیما اور تلنگانہ میں موسم خشک رہا ۔ عادل آباد ‘ محبوب نگر ‘ میدک ‘ نظام آباد اور راما گنڈم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT