Tuesday , December 18 2018

ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں ہلکی بارش کا امکان

حیدرآباد8 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات کے ذرائع کے بموجب آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بارش کا امکان ہے ۔ ان ہی اوقات میں رائلسیما میں بھی بارش ہوسکتی ہے ۔ ذرائع کے بموجب شہر حیدرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے اور شہر کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ شام اور رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے یا ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرحرات 40 ڈگری اور اقل ترین 25 ڈگری سلسئیس کے آس پاس رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT