Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا ‘ تلنگانہ اور رائلسیما میں آئندہ 5 دن میں ہلکی بارش کا امکان

ساحلی آندھرا ‘ تلنگانہ اور رائلسیما میں آئندہ 5 دن میں ہلکی بارش کا امکان

حیدرآباد 23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا میں کچھ مقامات پر اور تلنگانہ کے تمام اضلاع میںکچھ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج یہ اطلاع دی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے بموجب ساحلی آندرا ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میںکچھ مقامات پر آئندہ پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کا امکان بھی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آنئدہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے بھی جنوب مغربی مانسون کے اختتام کیلئے حالات سازگار ہوتے جا رہے ہیں اور شمال مشرقی مانسون کی بارش کا آغاز 26 اکٹوبر سے ہوسکتا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں کمزور رہا ۔ حیدرآباد و اطراف میںمطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا ۔ گرج چمک کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT