Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا میں آئندہ دو دن میں ہلکی بارش کا امکان

ساحلی آندھرا میں آئندہ دو دن میں ہلکی بارش کا امکان

حیدرآباد 12 اپریل ( سیاست نیوز ) آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے مطلع کیا ہے کہ تلنگانہ اور رائلسیما میں موسم خشک رہے گا ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم 24 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ آج بھی ساحلی آندھرا میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ رائلسیما اور تلنگانہ میں موسم خشک رہا ۔ رائلسیما میں ایکدو مقامات پر درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں بھی اس میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT