Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا میں آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید گرمی

ساحلی آندھرا میں آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید گرمی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ساحلی آندھرا کے اضلاع وشاکھا پٹنم ، کرشنا ، گنٹور ، پرکاشم اور نیلور میں آئندہ دو دنوں میں گرمی کی شدت جاری رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں بتایا گیا کہ تلنگانہ کے چند مقامات پر بوندا باندی ہوگی ۔ ساحلی آندھرا ، رائلسیما میں آئندہ دو دنوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ حیدرآباد اور اس کے قرب و جو

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ساحلی آندھرا کے اضلاع وشاکھا پٹنم ، کرشنا ، گنٹور ، پرکاشم اور نیلور میں آئندہ دو دنوں میں گرمی کی شدت جاری رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں بتایا گیا کہ تلنگانہ کے چند مقامات پر بوندا باندی ہوگی ۔ ساحلی آندھرا ، رائلسیما میں آئندہ دو دنوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ حیدرآباد اور اس کے قرب و جوار میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 40 اور 23 ڈگری سیلس کے آس پاس رہے گا ۔ اننت پور ، رینٹا چنتلا اور تروپتی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلس ریکارڈ کیا گیا ۔۔

موسم گرما میں خصوصی ٹرینس ، سفر کو پر سکون بنانے کے اقدامات : ریلوے حکام
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے حکام نے موسم گرما کے دوران ٹرین مسافرین کی بحفاظت ایک سے دوسرے مقامات کو روانگی کو پرامن بنانے ضروری اقدامات کی ہدایات دی ۔ جنرل مینجر آئی پی کے سریواستو نے یہ ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس سی آر کے تمام چھ ڈیویژنس میں اس سلسلہ میں اقدامات کے بارے میں اعلان کردیا گیا ہے ۔

ان اقدامات میں جون کے اختتام تک 161 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ ان ٹرینوں میں حیدرآباد سکندرآباد ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم ، تروپتی ، اورنگ آباد ، گوہاٹی ، یشونت پور ، بھوبنیشور اور جئے پور بھی شامل ہے ۔ موسم گرما میں ٹرینوں میں ہجوم کو کم کرنے کی غرض سے خصوصی ٹرینس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ دونوں شہروں میں آٹو میٹک ٹکٹ وینڈنگ مشین بھی ایم ایم ٹی ایس اسٹیشنس پر لگائے جائیں گے ۔ ویجلنس اور سیکوریٹی محکمہ جات کی جانب سے خصوصی چکینگ مقامات بنائے جائیں گے ۔ غیر مجاز ایجنٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ ریلوے ٹکٹس کے لیے ریزرویشنس کے لیے بنائی جانے والی قطاروں کی بھی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی ۔ تتکال کاونٹرس کی بھی نگرانی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT