Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا میں بارش و سیلاب سے عام زندگی بدستور مفلوج

ساحلی آندھرا میں بارش و سیلاب سے عام زندگی بدستور مفلوج

حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں حالیہ بارش اور سیلاب سے بدترین متاثرہ ضلع نیلور کو تقریباً 950 کروڑ روپئے کے مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔ 1975 کے دیوی سیما طوفان کے بعد انتہائی خطرناک سمجھی جانے والی اس بارش میں کمی کے باوجود شہر میں عام زندگی بدستور مفلوج ہے ۔ نشیبی علاقوں میں برساتی پانی ہنوز جمع رہنے کے سبب عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔ حکام کی جانب سے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے علاوہ شکستہ سڑکوں کی مرمت ، برقی و آبرسانی لائینوں کی بحالی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT