ساحلی آندھرا میں ’’طوفان تتلی‘‘ سے 8 انسانی اموات

ہزاروں ایکڑ کی فصلیں تباہ ، صورتحال پر چیف منسٹر چندرا بابو کی کڑی نگاہ ، راحت کاری کی عہدیداروں کو ہدایت

حیدرآباد۔ 11 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی آندھرا علاقہ بالخصوص سریکاکلم وجیانگرم میں طوفان تتلی‘‘ کی وجہ سے 8 انسانی اموات پیش آنے کے علاوہ ہزاروں ایکڑ اراضیات پر محیط مختلف میوؤں کے باغات، کاجو کے باغات اور ناریل کے ہزاروں درخت اور املاک سبھی مکمل تباہ ہوگئے۔ باغات میں کاشت کو بھی مکمل طور پر نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ جن 8 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں، ان میں 5 مہلوکین کا تعلق ضلع سریکاکلم اور 3 مہلوکین کا تعلق ضلع وجیانگرم سے بتایا جاتا ہے۔ ساحلی آندھرا علاقہ میں طوفان تتلی سے پیدا شدہ حالات پر کڑی نظر رکھنے اور جب کی تب راحت کاری کے اقدامات کی انجام دہی کیلئے ہدایات دیتے ہوئے چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو رات بھر جاگتے ہوئے ہر ایک گھنٹہ میں عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرکے حالات کا جائزہ لیتے رہے اور طوفانی صورتحال سے پیدا ہونے والے حالات سے جب کا تب نمٹنے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیتے رہے اور آج ضلع سریکاکلم روانہ ہوکر وہیں پر شب بسری کرتے ہوئے راحت کاری و بازآبادکاری اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ چیف منسٹر طوفان کی صورتحال سے متعلق آر ٹی جی اور اسرو کے عہدیداروں کے ساتھ مسلسل ربط میں ہیں۔ چیف منسٹر جنہوں نے گزشتہ دن سے ہی اپنی قیام گاہ سے طوفان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مکمل حالات سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔ آج بروز جمعرات صبح 5 بجے ساحلی آندھرا کے مقامات سے ٹکراتے ہوئے طوفان تتلی سمندری ساحل سے عبور کرگیا جس کی وجہ سے ضلع سریکاکلم کے پلاسہ میونسپل کونسل حدود میں زبردست تباہ کاریاں اور نقصانات پیش آئے۔ ان حالات کے پیش نظر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے عوام کو شدید بارش، طوفانی ہواؤں کے امکانات کی وجہ سے چوکس و چوکنا رہنے کی خواہش کی۔ گوپال پورم پورٹ کے پاس جو نقصانات پیش آتے ہیں۔ مقامی مچھیروں کے ذریعہ مکمل معلومات حاصل کرتے ہوئے ہیں۔ طوفان کا اثر کمزور ہوئے کیساتھ ہی راحت کاری و بازآبادکاری کے تیزی کیساتھ اقدامات کرنے کی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ نقصانات کے تعلق سے اندازہ لگانے جب کا تب تصاویر، ویڈیو گرافی کے ذریعہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایات دی۔ طوفانی ہواؤں سے گرے ہوئے درختوں اور برقی کھمبوں کی جیوٹیاگنگ کرنے کا مشورہ دیا اور متاثرین کو بازآباد کاری مراکز قائم کرکے تمام سہولتیں بہم پہنچانے کی متعلقہ عہدیداروں کو چیف منسٹر نے ہدایت دی اور کہا کہ کھانے کا انتظام کرنے، پینے کے پانی کی فراہمی اور ضروری ادویات بھی متاثرین کو فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم مودی کی چیف منسٹر اے پی اور اڈیشہ سے بات چیت
نئی دہلی۔ 11 اکتوبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے ’’طوفان تتلی‘‘ کی تباہ کاریوں کے بعد چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو اور چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک سے فون پر بات چیت کی اور ہر ممکن مد د کا تیقن دیا۔ انہوں نے طوفان سے متاثرہ افراد کی سلامتی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT