Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا و رائلسیما میں ہلکی بارش کا امکان

ساحلی آندھرا و رائلسیما میں ہلکی بارش کا امکان

حیدرآباد 9 فبروری ( سیاست نیوز) ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں ایک یادو مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ آج ایک بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ تلنگانہ میں اور ساحلی آندھرا و رائلسیما کے دوسرے علاقوں میں آئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک ہی رہنے کی امید ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ موسم کے مطابق اقل ترین درجہ حرارت 11 ڈگری سلسئیس عادل آباد میںاور 18 ڈگری سلسئیس حیدرآباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ رائلسیما میں آروگیہ ورم کے مقام پر 17 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT