Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا و ر تلنگانہ میں بارش کا امکان

ساحلی آندھرا و ر تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 3 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سریکا کلم ‘ وجیا نگرم ‘ وشاکھا پٹنم اور شمالیساحلی آندھرا میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوگی ۔ محکمہ نے بتایا کہ تلنگانہ میں بھی 5 اپریل سے اضلاع میں تیز ہوائیں اور گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ آئندہ پانچ دن کے دوران تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں کہیں کہیں بارش ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT