ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما و تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد 20 نومبر ( سیاست نیوز ) آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی آندھرا ‘ تلنگانہ اور رائلسیما کے کچھ مقامات پر ہلکی یا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ شمالی ساحلی آندھرا کے علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ شہر میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی یا بارش ہوکستی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سلسئیس اور کم سے کم 19 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT