Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں بارش کا امکان

ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 12 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چند مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ رائلسیما کے ایک دو مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے کہاکہ آئندہ چار دن کے موسمی حالات کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ بارش کے امکانات میں اضافہ یقینی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے پڑوسی علاقوں میں آئندہ دو دن کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر کے چند حصوں میں بارش یا بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 24 ڈگری سلسیئس رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT