Monday , May 21 2018
Home / ہندوستان / ساحلی سکیوریٹی ‘ کوسٹ گارڈ کو مستحکم کرنے پیانل کی سفارش

ساحلی سکیوریٹی ‘ کوسٹ گارڈ کو مستحکم کرنے پیانل کی سفارش

نئی دہلی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) داخلی سلامتی سے متعلق اعلی عہدیداروں پر مشتمل ایک پیانل نے ملک کی آبی سرحدات کی حفاظت کیلئے کوسٹ گارڈکو مستحکم کرنے کی وکالت کی ہے ۔ پیانل نے ساحلی سکیوریٹی فورس کے قیام کی بجائے موجودہ کوسٹ گارڈ کے استحکام پر زور دیا ہے ۔ ماہ اگسٹ میں وزارت داخلہ نے ایک اجلاس میں تجویز کیا تھا کہ سی آر پی ایف ‘ بی ایس ایف اور آئی ٹی بی پی کی طرح ایک نئی ںساحلی بارڈر پولیس فورس بھی قائم کی جانی چاہئے ۔ اس تجویز پر اعلی عہدیداروں کے ایک پیانل نے اپنے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ نئی ساحلی سکیوریٹی فورس کے قیام کی بجائے حکومت کو چاہئے کہ وہ موجودہ کوسٹ گارڈ کو ہی مستحکم بنائے اور اس کے ذریعہ ملک کی آبی سرحدات کی موثر انداز میں حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ دی جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT