Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ساحل ترکی پر کشتی غرقاب ‘ 27 تارکین وطن فوت

ساحل ترکی پر کشتی غرقاب ‘ 27 تارکین وطن فوت

استنبول 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک کشتی کے غرقاب ہوجانے کے نتیجہ میں 27 افراد بشمول 11 بچے ڈوب گئے ہیں۔ ترک کوسٹ گارڈ نے یہ بات بتائی ۔ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ کشتی میں 40 افراد سوار تھے جو اڈریمٹ سے روانہ ہوئی تھی اور یونان کے جزیرہ لیز بوس پہونچنا چاہتی تھی ۔ تاحال چار پناہ گزینوں کو فضائی آبی کوششوں میں بچایا جاسکا ہے ۔ یہاں مزید افراد کی تلاش چل رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 9 افراد لاپتہ ہیں۔ متوفیوں کی قومیت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT