Tuesday , December 11 2018

ساحل ممبئی پر ہیلی کاپٹر تباہ پانچ نعشیں برآمد

ممبئی ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پون ہنس ہیلی کاپٹر جس میں تیل اور قدرتی گیس (اواین جی سی) کے پانچ اہلکار اور دو پائیلٹس سوار تھے ، ممبئی ہائی وے پر تیل کے کنویں کی طرف روانگی کے دوران اس شہر کے ساحل پر تباہ ہوگیا جس کے بعد پانچ نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ یہ ہیلی کاپٹر ڈاؤفن این جی کیلئے صبح 10:30 بجے جوہو ایروڈروم سے پرواز کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا ۔ کوسٹ گارڈس کے ترجمان نے کہا کہ کوسٹ گارڈس نے توثیق کی ہے کہ اس کی ایک کشتی کو ساحل ممبئی کے قریب تباہ شدہ پون ہنس کے ملبہ کے قریب پانچ نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ نعشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ قبل ازیں بحریہ نے تلاشی مہم شروع چلائی جس میں بحری جہاز آئی این ایس تیج اور پی i8 طیارہ استعمال کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT