Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک

ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک

طرابلس ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل کے قریب یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے۔ سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے باعث 41 افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق امدادی اہلکاروں نے 41 افراد کی نعشوں کو لیبیا کے ساحل سے نکالا ہے جب کہ نعشوں کا ڈی این اے کیا جا رہا ہے اور تمام افراد کی نعشیں 5 سے 6 دن پرانی ہیں۔ واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپی ممالک کی جانب ہجرت کر چکے ہیں جس میں سے ایک بڑی تعداد کشتی کے ذریعے سمندری راستے سے ہجرت کرتے ہیں جس کے دوران اکثر و بیشتر کشتی ڈوبنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں جن میں خواتین بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT