Wednesday , December 12 2018

سادھوی ریمارکس غیر ضروری مسئلہ : گری راج سنگھ

لدھیانہ 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے ریمارکس پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے غیر ضروری ہنگامہ کیا جارہا ہے اور اس سے گریز کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ متعلقہ وزیر معذرت خواہی کرچکی ہیں ایسے میں اپوزیشن جماعتیں غیر ضروری مسئلہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس احتجاج سے گریز کرسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT