Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / سادھوی پراچی کا امتناعی احکام کی خلاف ورزی میں دورۂ اعظم گڑھ

سادھوی پراچی کا امتناعی احکام کی خلاف ورزی میں دورۂ اعظم گڑھ

اعظم گڑھ ، 18جون (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی نے آج ضلع اعظم گڑھ میں اپنے داخلے پر امتناع کی خلاف ورزی کی کیونکہ انھوں نے ہندو جاگرن منچ کے پروگرام میں شرکت کی، جس پر ضلع نظم و نسق نے اُن کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہندو جاگرن منچ کو اس پروگرام کیلئے اجازت یہ شرط پر دی گئی تھی کہ سادھوی پراچی اس میں حصہ نہیں لیں گی۔ اس ضلع میں اُن کے داخلے پر پابندی حکام نے امن کی برقراری کی خاطر عائد کی تھی۔ وی ایچ پی لیڈر نے امتناع کی خلاف ورزی کی، پروگرام میں شرکت کی اور اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انھیں ’’دہشت گردی کے فروغ والے مقام‘‘ اعظم گڑھ کو آنے کیلئے کسی کی اجازت درکار نہیں ہے۔ تاہم پروگرام کے فوری بعد پولیس نے انھیں تحویل میں لے کر ضلعی سرحد تک پہنچا دیا۔

TOPPOPULARRECENT